عمران خان عوام کے حقوق کیلئے جیل میں ہیں : ظاہر شاہ طورو

عمران خان عوام کے حقوق کیلئے جیل میں ہیں : ظاہر شاہ طورو

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ احتجاج سے متعلق فیصلے چیف منسٹر (سی ایم) علی امین گنڈاپور کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکا ر نے صوبائی حکومت سے ریسکیو گاڑیاں قبضے میں لےکر زیادتی کی ہے ، اس حوالے سے ہم نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )جمہوری جماعت ہے ، چھوٹے موٹے اختلافات معمول کی بات ہے ، ہمارا لیڈر صرف عمران خان ہے جس پر سب کا اعتماد ہے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتے ہیں۔

بانی و چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی ذاتی مفاد نہیں وہ عوام کے حقوق کیلئے جیل کاٹ رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ جو بھی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا اس کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں:زین قریشی کی اہلیہ بحفاظت گھر پہنچ گئیں

ظاہر شاہ طورو کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن تجربہ کار سیا ست دان ہیں، سب کے ساتھ چلتے ہیں ، ہم پُر اُمید ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بھی ضرور چلیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *