سابق نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

سابق نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے

سابق نگران وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر ہمایوں مری انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے احمد مری کے مطابق میر ہمایوں مری کی تدفین آج شام کی جائے گی۔

میر ہمایوں مری نے 7 اگست 1990ء سے 17 نومبر 1990ء تک بلوچستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وہ 21 مارچ 1997ء سے 12 اکتوبر 1999ء تک سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہے۔ ان کی خدمات اور سیاسی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *