ملک کے مختلف حصوں میں کہیں دھوپ تو کہیں ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہے گا ۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔