ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ: پاکستانی جڑواں بہنوں نے سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے

ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ: پاکستانی جڑواں بہنوں نے سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے

انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی چھٹی تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستانی دو جڑواں بہنوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک انڈونیشیا میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی دو جڑواں بہنوں نے کامیابی حاصل کی ، 73 کلوگرام کی کٹیگری کے مقابلوں میں ملیحہ علی نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ منیشا علی نے 73 کلوگرام سے زائد کی کیٹگری میں کامیاب ہو کر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا۔

عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی دونوں بہنیں لاہور گیریژن یونیورسٹی کی طالبات ہیں جو خصوصی سکالرشپ کے تحت شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ میں زیرتعلیم ہیں۔

دونوں بہنوں نے اپنے گاؤں سے مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی اور 2016 میں باقاعدہ تائیکوانڈو مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا، منیشا علی اور ملیحہ علی ماؤنٹین ٹوینز فائٹرز کے نام سے مشہور ہیں۔

دونوں مارشل آرٹسٹ  نے کم ہی عرصے میں نہ صرف ملکی سطح پر تمغے حاصل کیے ہیں بلکہ سنہ 2021، 2022 اور 2023 کے مقابلوں میں فتح سمیٹی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *