ووٹ لیا ہے تو دلہن بھی ڈھونڈ کردیں: کارکن کا رکن اسمبلی کو روک کرمطالبہ

ووٹ لیا ہے تو دلہن بھی ڈھونڈ کردیں: کارکن کا رکن اسمبلی کو روک کرمطالبہ

بھارت میں کارکن نے سیاست دان کو سڑک پر روک کر ان سے اپنے لئے دلہن ڈھونڈنے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں چرکھری کے رکن قانون ساز اسمبلی(ایم ایل اے) برج بھوشن راجپوت روڈ پر سفر کر رہے تھے۔

وہ مہوبہ میں قائم پٹرول پمپ پر تیل بھروانے کے لیے جوہی رُکے تو اس کے فوری بعد ایک شہری اکھلیندر کھرے نےبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ایم این اے سے روک کر ایک درخواست کے ساتھ رابطہ کیا کہ آپ کو میں نے ووٹ دیا ہے تو اس کے بدلے دلہن بھی تلاش کر کے د یں۔

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کے گرد گھیرا تنگ : بنگلہ دیشی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

جس کی برج بھوشن راجپوت نے توقع نہیں کی تھی۔ ایم ایل اے کو موصول ہونے والی درخواست میں دلہن کو ڈھونڈنے میں مدد کی التجا ء بھی کی گئی اور کہا کہ میں نے آپ کو ووٹ دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *