وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

وزیر اعظم کے ظہرانے پر اراکین اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں اراکینِ اسمبلی کے نمبر پورے نہ ہونے سے متعلق خبریں بےبنیاد قرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم شہباز شریف کی جانب سے اراکینِ اسمبلی کے لیے دیئے گئے ظہرانے میں اراکینِ اسمبلی سے متعلق نمبرز پورے نہ ہونے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور اس حوالے سے ذرائع کا کہناہے کہ ظہرانہ تمام اراکین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے نہیں دیا گیا تھا اور ظہرانہ کا مقصد آئینی ترمیم پر جاری اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت کا احاطہ کرنا تھا،۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس :سپریم کورٹ کے اکثریتی 8 ججز کی دوسری مرتبہ وضاحت جاری

اس حوالے سے حکومتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اس بارے بے بنیاد افواہ اڑائی جا رہی ہے کے شاید حکومتی نمبرز پورے نہیں ہیں حکومتی ذرائع کے مطابق ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور آئینی ترمیم کے حوالے سے اراکینِ اسمبلی کے نمبر پورے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *