اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی، جس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا ہے۔ اس پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پنجاب حکومت نے پہلے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد 18 اکتوبر کو دو روز کی توسیع کی گئی تھی۔سیکورٹی خدشات کی بنا پر یہ پابندی اب بھی برقرار رہے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *