سندھ حکومت کا صوبے میں 2 لاکھ گھرانوں کو روف ٹاپ سولر دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا صوبے میں 2 لاکھ گھرانوں کو روف ٹاپ سولر دینے کا اعلان

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی سمیت پورے صوبے میں دو لاکھ روف ٹاپ سولر سسٹم دینے کا باضابطہ اعلان کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منظور کالونی میں فٹبال گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چیئرمین صاحب کہتے ہیں کہ آپ لوگ کام کرتے ہیں لیکن بتاتے نہیں اور کچھ لوگ سوچتے ہیں تو بھی چاہتے ہیں کہ وہ ٹی وی پر آ جائیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جو آئین شہید ذوالفقار بھٹو نے دیا، آمروں نے اس کا حلیہ بگاڑ دیا اورصدر آصف علی زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے آئین کا کچھ حصہ بحال کیا، ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی اتفاق رائے سے ہوئی ہے اورصرف ایک شخص جو کسی پارٹی کا رکن ہے نہ سربراہ وہ راضی نہیں تھا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم کی قیادت کی اور وہ سرخرو ہوئے اوراس ملک میں جب بھی آئین اور قانون کی تاریخ لکھی جائے گی تو بلاول بھٹو کا نام سنہری حروف سے لکھا جائےگا۔

مزید  پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت 26ویں آئینی ترمیم بارے پراپیگنڈہ بند کرے، سینٹر ایمل ولی خان

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کینجھر جھیل میں 400 میگاواٹ کے سولر سسٹم پر بھی کام ہو رہا ہے اوراس وقت سب سے سستی بجلی تھر کے کوئلے سے ہو رہی ہے اور70 فیصد گیس بھی سندھ پیدا کر رہا ہے اورتھر نے پاکستان کو بدل دیا ہے اورریلوے لائن بچھا کر پورے ملک کو سستی بجلی پیدا کرنے کےلیے کوئلہ فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ پاکستان کی ترقی کےلیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہےگا، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول اور صدر زرداری کی قیادت میں آگے بڑھتے رہیں گے اوروہ دن دور نہیں جب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *