امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ کی جیت کے امکانات کتنےفیصد بڑھ گئے،بڑی خبرآگئی

امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ کی جیت کے امکانات کتنےفیصد بڑھ گئے،بڑی خبرآگئی

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات 8فیصد تک بڑھ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں  دعویٰ کیا ہے کہ 2ماہ کے دوران پہلی بارسابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں ووٹرزآگے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:26ویں آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی کیلئے بڑا دھچکاہے: آئی سی جےکا ردعمل آگیا

پولز کے مطابق اگست 2024 تک ڈیموکریٹ امیدوار کملاہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے خاصی برتری حاصل تھی تاہم اب صورت حال مختلف ہو گئی ہے۔

ری پبلکن کی جانب مائل ووٹرز سابق صدر ٹرمپ کے پیچھے اکھٹے ہو نے شروع ہو گئے ہیں جس کے باعث صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی جیت کا امکا ن تقریباً آٹھ فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔

علاوہ ازیں امریکا کے صدارتی انتخابات کے لیے مزید9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ ہوئی۔ ان تمام نو ریاستوں میں ٹیکساس، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔ امریکا میں جنرل انتخابات 5نومبر کو ہو نے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *