آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی ہو گی : وقاص اکرم

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی ہو گی : وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے پارٹی اراکین کیخلاف کارروائی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں میزبان کے ساتھ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ زین قریشی کا استعفیٰ ابھی تک ہمارے تک نہیں پہنچا، ان کےمستعفی ہونے کی خبرکی تصدیق نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:آج رات غداری کرنیوالے 9 اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے ، زرتاج گل

ان کا کہنا تھا کہ جن پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے 20ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 4 لوگوں کو شوکازنوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ ریاض فتیانہ، مقداد خان، فیصل سلیم، ڈاکٹرزرقا، زین قریشی اوراسلم گھمن کوشوکازنوٹسز ارسال کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:احسن بھون چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھاکہ 5ایم این ایز نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے ہمارے پاس اس حوالےسےشواہد موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بات پر ہمیں بالکل بھی یقین نہیں ہےاور نہ ہی ان کے اختیار میں کچھ ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *