پاکستان پیپلز پارٹی کی مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کی مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بینظیر بھٹو کی والدہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پی پی پی کی قیادت نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی خدمات کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قید اور تشدد بھی برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔ انہوں نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے مفاہمت کی جو روشن مثال قائم کی وہ مثال ہمارے لیئے مشعل راہ ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کو دو حصوں میں تقسیم کرکے صوبہ ہزارہ کے قیام کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت نے جن مقاصد کی خاطر عظیم اور بے مثال قربانیاں دی ہیں ان مقاصد کو پورا کرنے کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو شفقت، صبر اور حوصلے کا استعارہ تھی ، انہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، وہ ایک عہد ساز شخصیت تھیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کو حقِ حاکمیت واپس دلانے کے لیے ایک بدترین آمر کے خلاف تاریخی تحریک کی قیادت کی۔

قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد، جب تک صحت نے ساتھ دیا، بیگم بھٹو عوامی حقوق کی لڑائی لڑتی رہیں اور ایک دن بھی چین سے نہیں بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت کے اقدار اور جدوجہد ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، وہ ہماری دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *