ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملہ، متعددہلاکتیں 

ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گرد حملہ، متعددہلاکتیں 

ترکیہ کی دارالحکومت انقرہ کے مضافات میں ایوی ایشن کمپنی توساس کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بدھ کو دھماکے کی آواز کے ساتھ ساتھ علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ماردیا گیا ہے۔

ترک وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ توساس کو دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں متعدد شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ایوی ایشن کمپنی توساس بیرکتار ڈرون بنانے کے لیے مشہور ہے اور ترکیہ کا پہلا لڑاکا طیارہ بھی اسی کمپنی کی پیداوار ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ترکیہ کے نائب صدر یلمز نے اس دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ترقی پر ہے۔ ترک وزارت انصاف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ایک ڈپٹی چیف پراسیکیوٹر کے ساتھ 8 پبلک پراسیکیوٹر تحقیقات کریں گے۔ اس کے علاوہ حملے کی براہ راست کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کی۔ وہ اس وقت برکس سمٹ میں شرکت کے لیے روسی شہر قازان میں موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *