قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا، شیخ وقاص اکرم کا الزام

قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا، شیخ وقاص اکرم کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے الزام لگایا ہے کہ قیدی وینز پر حملہ پولیس نے خود کروایا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج 80 سے زائد افراد کو سنگجانی تھانے میں ایف آئی آر کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج نے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔ تاہم جب انہیں ڈسچارج کیا گیا تو ان کی گرفتاری کسی دوسرے مقدمے میں ڈال دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اسٹاک مارکیٹ 90 ہزار پوائنٹس عبور کر نے پر مبارکباد

شیخ وقاص نے مزید کہا کہ پولیس حکام ملزمان کو اٹک جیل کی طرف لے جا رہے تھے کہ 26 نمبر چونگی کے قریب متعلقہ ایس ایچ او شبیر تنولی نے قیدی وین کا شیشہ توڑ دیا۔ اس وین میں پی ٹی آئی کے ورکرز، ایم پی ایز، اور سرکاری ملازمین موجود تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نیا تماشہ کر رہی ہے اور ہمارے ورکرز کو خود بھاگنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم افراد نے دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ کیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب تین قیدی وینز پر حملہ کیا گیا، تاہم پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، اور تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری

سید علی ناصر نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوئے تھے اور حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 20 تھی، جن میں وزیر بہبود آبادی خیبر پختونخوا کا بیٹا بھی شامل تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے، جنہیں پیشی کے بعد اٹک منتقل کیا جا رہا تھا۔ حملے میں ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *