ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری! دبئی کو اگلے 6 سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہوگی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ائیرپورٹ 2030 تک ایک لاکھ 85 ہزار نئی نوکریاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ان نئی ملازمتوں کے ساتھ دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی، جو کہ دبئی کے معاشی ترقی اور ہوابازی کے شعبے کی مضبوطی کی نشانی ہے۔
مزید برآں دبئی کا المتکوم ائیرپورٹ بھی تیزی سے نئے ایئرلائنز کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے، جس سے ہوائی سفر کی سہولیات میں اضافہ ہوگا اور مزید ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
دبئی کی حکومت نے اس منصوبے کے تحت مختلف تربیتی پروگرامز اور سہولیات کا آغاز کیا ہے تاکہ نئے ملازمین کو بہترین مہارت فراہم کی جا سکے۔یہ اقدام دبئی کی ترقی کو مزید تیز کرنے اور بین الاقوامی کاروباری مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔