پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ 27 ویںآئینی ترمیم ہو یا 28ویں ہم بھر پورمخالفت میں کھڑے ہو نگے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل میں گفتگوکے دوران ا نکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم را جہ ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کوکسی کو کیا اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
فیصل چوہدری کے حوالے سےشیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آ ئی اور ان کی اہلیہ کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا ۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ انکے خاندان میں سے کوئی بھی سیاست میں حصہ نہیں لے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مائیں اپنی بیٹیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں:خالد مقبول صدیقی
بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پروگرام نیا پاکستان ہی میں گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم میں جو کچھ ہوگا متفقہ طور پر ہوگا تاہم انہوں نے وزیراعظم شہبا شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں 27 ویں ترمیم سے متعلق اتفاق رائے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور بلاول کی ملاقات میں موجود تھا، میٹنگ میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، میٹنگ میں مختلف نوعیت کے معاملات زیر غور آئے۔