حکومت عمران خان کو جیل میں ختم کرنا چاہتی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

حکومت عمران خان کو جیل میں ختم کرنا چاہتی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کو جیل میں ختم کرنا چاہتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں دی جانے والی خوراک سے انہیں الٹیاں ہوئیں اور ان کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ انتہائی نامناسب ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے فواد چوہدری کو لیڈر شپ اور پارٹی کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے سیل کی بجلی کاٹی گئی اور انہیں خبریں دیکھنے کی سہولت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 3 اکتوبر سے انہیں جس حال میں رکھا گیا وہ ناقابل بیان ہے اور انہیں جیل میں ورزش کے لیے بھی دیر سے سہولت فراہم کی گئی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ حکومت انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن عمران خان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ عوام کے لیے جیل میں سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں پیغام ملے ہیں کہ ان کے خلاف نو دس نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس جہلم جیل کے باہر آئی تھی۔

واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی ہے ، ان کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے اور دیگر مقدمات درج ہیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 8 نومبر تک ان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *