حکومت پنجاب نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی روک تھام کے پیش نظر یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک خصوصی طلبا کوتعطیلات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت تعمیراتی کاموں اور چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بار بی کیو ہوٹلز رات آٹھ بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شادی گھروں کو دس بجے تک بند کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔
خصوصی بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن، ثانیہ عاشق نے اعلان کیا ہے کہ یکم نومبر سے 31 جنوری 2025 تک خصوصی بچوں کو اسکول آنے سے روک دیا جائے گا۔
اس فیصلے کے تحت برونکلو ویسکلر، کاڈیو ویسکلر اور امینو ڈیفیشنی بیماری میں مبتلا خصوصی بچوں کو اسکول سے چھٹی دی جائے گی۔