کاروباری ہفتے کے چوتھے رروز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اضافہ ریکارڈ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کے معمولی اضافے کے بعد 277 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 85 پیسے کا ہو گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز امریکی کرنسی 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوئی تھی ۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 90 پیسے رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73 روپے 97 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 91 پیسے رہی۔ اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 66 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 906 روپے 76 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 360.65 روپے، سعودی ریال 74.20 روپے، یو اے ای درہم 75.95 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 سو روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے پر آگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 709 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7ڈالر کے اضافے سے 2777 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی تھی۔