سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادمیں اضافے کا بل منظور

سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادمیں اضافے کا بل منظور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 25 کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اجلاس میں اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کرلیا، کمیٹی نے ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے کیسز اور دیگر تفصیلات طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز پر کیا پابندیاں لگائی جائیں گی ؟ اہم خبر آ گئی

چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نےکہا کہ وزارت قانون اور انصاف کے تفصیلات پیش کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانا ہوگا، 25 ججز میں ایک چیف جسٹس اور 24 ججز شامل ہوں گے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ ہمیں اس طرح قانون سازی پر اختلاف ہے، ججز تعیناتی کا ایسا طریقہ کار عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے۔

سینیٹر حامد خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم سے ہم نے عدلیہ کو بہت سخت نقصان پہنچایا ہے، جب کسی ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تو ججز کی تعداد بڑھائی جاتی ہے کیوںکہ مرضی کے فیصلے نہیں آرہے ہوتے، آپ بتائیں آپ کی حکومت کیا کرنا چاہ رہی ہے۔

جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ تعداد بڑھا کر اپنی مرضی کے ججز کو سپریم کورٹ لایا جا رہا ہے، نئے چیف جسٹس سب کی پسند سے آئے ہیں ان کو دو تین ماہ دینے چاہیے، 25 اکتوبر کے بعد اب ججز بہترین انداز سے کام کر رہے ہیں، تعداد بڑھانے کی ضرورت نہیں۔

سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ ججز کی کم از کم تعداد 21 لازمی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بیرون ملک جانیوالے مسافروں پر بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار

چیئرمین کمیٹی نے سیکریٹری قانون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اخبار بتا سکتا ہے کہ مقدمات کی تعداد 60 ہزار ہیں تو آپ کیوں نہیں بتا سکتے، آپ کو انفارمیشن کےلیے کتنا وقت چاہیے۔

جے یو آئی سینیٹر  کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم ایک انتہائی غریب ملک ہیں ہمیں ججز پر بہت خرچ کرنا پڑتا ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *