وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون؟ 7 سوئنگ ریاستوں کا کردار فیصلہ کن

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون؟ 7 سوئنگ ریاستوں کا کردار فیصلہ کن

امریکی انتخابات 2024 وائٹ ہاؤس کا نیا مکین کون ؟ مٹھی بھر 7 سوئنگ ریاستوں کا کردار فیصلہ کن ہوگا، الیکشن میں تقریباً 240 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں لیکن اس الیکشن میں چندر یاستوں کا ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔ مٹھی بھر ” سوئنگ” ریاستیں ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس یا ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں فیصلہ کرینگی ۔

دنیا نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابیاں 7 سوئنگ ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن ، نیواڈا ، نارتھ کیرولائنا، پنسلوینیا اور وسکونسن کے پاس ہیں ۔ ایریزونا میکسیکو کے ساتھ سینکڑوں میل کی سرحد ہے، ملک کی امیگریشن بحث کا ایک مرکزی نکتہ بن گیا، حالانکہ حالیہ کچھ ماہ میں ریکارڈ اونچائی سے بارڈر کراسنگ کی تعداد کم ہوگئی۔

ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق ہیرس پر بار بار تنقید کی ، کیونکہ صدر جو بائیڈن نے بارڈر بحران کو کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا تھا، انہوں نے یہ بھی عزم کیا کہ اگر وہ صدارت حاصل کر لیتے ہیں تو امریکی تاریخ میں” ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن کرینگے، ایریزونا میں اسقاط حمل تک رسائی اہم معاملہ ہوسکتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ 2020 میں ڈیموکریٹس کے لئے بائیڈن کی ریاست کو پلٹانے میں اس آبادی کا اہم کردار تھا، نیو د اسٹیٹ نے گزشتہ کئی انتخابات میں ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا لیکن ریپبلکنز کی طرف سے ممکنہ تبدیلی کے آثار ہیں ،ٹرمپ نے پہلے انتخابات میں بائیڈن پر وسیع برتری حاصل کی تھی لیکن پول رینگ فرم 538 کے ذریعہ شائع کردہ حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کملا ہیرس کی نامزدگی کے بعد ٹرمپ کی حمایت میں کمی ہوئی ، اس پر ڈیموکریٹس نے امید ظاہر کی تھی کہ نوجوان اور زیادہ متنوع ووٹرز کو زیادہ اپیل کرنے والا امیدوار اس خلا کو ختم کر دے گا، شمالی کیرولائنا میں ٹرمپ نے 2020 میں صرف 70,000 ووٹوں برتری سے جیتے تھے ۔

جس نے ڈیموکریٹس کی امیدوں کو مزید بڑھا دیا ہے کہ یہاں پر ووٹرز کو قائل کرنے سے سٹیٹ میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ مشی گن میں عرب امریکیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے چونکہ کملا ہیرس نے اسرائیل کے حوالے سے ایک سخت موقف اختیار کیا ہے، یہاں سے ووٹ لے سکتیں ہیں ۔

اسی طرح ٹرمپ بھی مشی گن کو اپنا سپورٹ کا کیمپ تصور کرتے ہیں، کیونکہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ٹرمپ نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے۔ پنسولو بینیا سٹیٹ کو کچھ پنڈت اسے بڑا انتخابی معرکہ سمجھتےہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *