عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔یہ فیصلہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کے دوران جج ارشد جاوید کی جانب سے سنایا گیا۔
عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات کے تحت مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو 7 نومبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔