بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی  کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ریفرنس 2 میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ ایف آئی اے نے موقف اپنایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ نے ضمانت کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور ان کے خاوند نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی اور ریاستی تحفے، جیسے بلغاری جیولری سیٹ، کا غلط استعمال کیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خاوند کے اختیارات کے غلط استعمال سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا اور عدالت نے استغاثہ کے شواہد کو نظر انداز کرتے ہوئے ضمانت دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *