وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ 23ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے لیے “اسلام آباد میں خصوصی انتظامات اور خوبصورتی” پر 2.70 ارب روپے خرچ کیئے ہیں۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کو فنانس ڈویژن نے آگاہ کیا کہ، “وزارت داخلہ نے 23ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات اور اسلام آباد کی خوبصورتی پر 2.70 ارب روپے خرچ کرنے کی سمری پیش کی۔” “تفصیلی بات چیت کے بعد، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وزارت داخلہ کو مزید غور کے لیے سمری واپس لانے سے پہلے تیسرے فریق کی لاگت اور اخراجات کی تصدیق کرنی چاہیے،” ۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کون پاکستان کے لیے بہتر؟