حکومت کا تمام عارضی آسامیاں ختم کرنےکا فیصلہ

حکومت کا تمام عارضی آسامیاں ختم کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیرضروری اخراجات میں کمی لانے کیلئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد آسامیاں ختم کرنےکا حتمی فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور اداروں کا حجم کم کرنے کیلئے ادارے ختم کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کے پہلے مرحلے کے تحت منظور کردہ تجاویز پر عمل درآمد کیلئے تمام وزارتوں اور ڈویژن سے ٹائم لائن فریم ورک کیساتھ جامع پلان طلب کرلیا ہے

کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کی طرف سے آفس میمونڈم جاری کیا گیا ہے جس میں وزارت انفارمشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت امور کشمیرو گلگت بلتستان، وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن اور ریاستی و سرحدی امور کے سیکرٹریز کو آفس میمورنڈم کیساتھ وفاقی حکومت کی اعلی اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعظم کو منظور کردہ تجاویز بھی بھیج دی گئی ہیں۔

 وفاقی کابینہ کی جانب سے 27 اگست 2024 کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے پہلے مرحلے کی منظوری دی گئی جس کی کاپی پہلے ہی وزارتوں کو بھیجوائی جاچکی ہیں اور وفاقی کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی تجاویز کی منظوری دیتے وقت تجاویز کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیلئے دو ہفتوں کے اندر اندر عمل درآمد پلان ہی تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

دستاویزات کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنوں اور اسی طرح ماتحت اداروں کی صفائی ستھرائی، پلمبنگ اور باغبانی سمیت دیگر نان کور سروسز بھی آوٹ سورس کردی جائیں گی سے وزارتوں اور ڈویژنوں کے گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کے حجم میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوگی۔ اس تجویز پر عمل درآمد کی ذمہ داری تمام وزارتوں کی ہوگی اسی طرح تمام عارضی آسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *