وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا پی ٹی آئی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ کہ ‏پاکستان تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ تحریکِ انصاف قیادت بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے وہ خود بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے بیرون ملک بھیجا جائے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کمیٹی کا معاملہ, شیر افضل مروت نے حقیقت بتا دی

انہوں نے کہا کہ بعض ملک عمران خان کو لینے کو تیار بھی ہیں۔ سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے ملک کا نام بتانے سے گریز کیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور موجودہ حکومت نے ترجیع بنیادوں پر ملکی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کیاہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *