متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزٹ ویزے کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرا دیں۔
ان نئے ضوابط کے تحت ویزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے پاس ایک حالیہ تصویر، پاسپورٹ کی کاپی، شناختی کارڈ، میڈیکل انشورنس اور ریٹرن ٹکٹ موجود ہو۔
اگر آپ 30 دن کے ویزٹ ویزے کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اسپانسر کی ضرورت ہو گی۔
ویزا فیس 200 درہم مقرر کی گئی ہے، جس میں اضافی 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) شامل ہے۔ اگر اسپانسرڈ شخص پہلے ہی یو اے ای میں موجود ہو تو ایسی صورت میں نالج فیس اور انوویشن فیس 10 درہم ہوگی۔
اس کے علاوہ اگر کسی شخص کا اسپانسر یو اے ای میں پہلے سے موجود ہو تو اس صورت میں کچھ اضافی فیسیں جیسے نالج فیس اور انوویشن فیس 10 درہم وصول کی جائیں گی۔
تاہم اس نئے ضابطے کے تحت اسپانسر کی عدم موجودگی میں یو اے ای کی فیس 500 درہم تک پہنچ سکتی ہے۔اماراتی حکومت کا یہ نیا ضابطہ سیاحوں کو ویزا حاصل کرنے کے طریقہ کار میں مزید وضاحت فراہم کرتا ہے۔