فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں مبینہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جہاں دو نامعلوم مسلح افراد نے تاجر کو قتل کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی غلہ منڈی کے تاجر کو2 نامعلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ تاجر شیخ حنیف نماز ادا کرنے کے بعد اپنے بیٹے حسنین کے ساتھ گھر واپس جا رہا تھا کہ گھر سے پہلے 2 نامعلوم افراد نے اس کے سر پر فائر مارا۔