لاہور: کرپشن اوراختیارات سے تجاوز پرلاہور پولیس کے 4 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے بعد از انکوائری آرڈر جاری کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل محمد نواز، کانسٹیبل امتیاز احمد، حمیر الحسن اور نعمان ساجد کو انکوائری رپورٹ میں قصور وار ثابت ہونے پر ڈسمس کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 5 نومبر کو چارسدہ کے رہائشی مصطفی اور ادریس کو برخاست پولیس اہلکاروں نے چیکنگ کے بہانے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق برخاست اہلکاروں نے مصطفی اور ادریس سے 85 ہزار روپے ہتھیائے۔ جس کی شکایت پر پولیس نے انکوائری شروع کردی، انکوائری رپورٹ میں مذکورہ پولیس اہلکار قصور وار ثابت ہونے برخاست کردیئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس خود احتسابی کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل پیرا ہے،عوام کو تنگ کرنے، قانون شکنوں کی محکمہ میں کوئی جگہ ہیں۔