اے ایم آئی میٹرز سے صارفین 24 گھنٹے بجلی کے استعمال کو مانیٹر کرکے بلوں میں کمی لاسکیں گے، آئیسکو

اے ایم آئی میٹرز سے صارفین 24 گھنٹے بجلی کے استعمال کو مانیٹر کرکے بلوں میں کمی لاسکیں گے، آئیسکو

آئیسکو ریجن میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔

آئیسکو کے مطابق اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا مقصد بجلی کے صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنا اور نظام کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔ پہلے مرحلے میں اے ایم آئی میٹرز راولپنڈی سٹی اور راولپنڈی کینٹ سرکلز میں نصب کئے جارہے ہیں اور یہ منصوبہ جون 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے خوشخبری: قیمتوں میں کمی، عوام کیلئے26 روپے فی یونٹ ریلیف

آئیسکو نے اعلان کیا ہے کہ 12لاکھ اے ایم آئی میٹرز نصب کیے جائیں گے، جنہیں ترجیحاً ہائی لائسنز فیڈرز اور انڈسٹری کو فراہم کیا جائے گا۔ اے ایم آئی میٹرز میں نیٹ میٹرنگ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہوگی، جو صارفین کو خودکار طریقے سے اپنے بجلی کے استعمال کو مانیٹر کرنے کی اجازت دے گی۔

اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے میٹر ریڈر کے بغیر خودکار طریقے سے میٹر ریڈنگ ممکن ہو گی، جس سے اوور بلنگ اور بلوں کی ترسیل میں آنے والی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔ آئیسکو کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سسٹم اوور لوڈنگ سے محفوظ رہے گا اور ٹرانسفارمرز اور میٹرز کی جلنے کی شرح میں کمی آئے گی۔

صارفین بھی 24 گھنٹے اپنے بجلی کے استعمال کی مانیٹرنگ کر کے بل میں کمی لا سکتے ہیں۔ مزید برآںبل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشنز ڈیجیٹل اور خودکار طریقے سے منقطع کیے جا سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *