سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی رعایتی قیمت میں لانچ کر دی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 77 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2593 ڈالر کی قیمت پر دستیاب ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اس رجحان کا پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر براہ راست اثر پڑا ہے، جس سے صارفین کو سونا خریدنے میں آسانی ہو رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *