نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے پنجاب میں جاری شدید سموگ کے حوالے سے کہا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال نومبر اور دسمبرتک جاری رہیگی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق سموگ کی موجودہ صورتحال کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر تک سموگ برقرار رہے گی۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، مردان اور نوشہرہ جیسے شہری مراکز میں ان مہینوں کے دوران سموگ کی توقع ہے۔
عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے، جس میں سموگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے غیر ضروری بیرونی نمائش سے گریز کرنا اور ماسک پہننا شامل ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں، این ڈی ایم اے نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر پاکستان اور اس کے گردونواح میں سموگ کی موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں واضح کیاگیا ہے کہ موجودہ ماحولیاتی حالات کی وجہ سے زیادہ نمی، ہوا کی کم رفتار، اور اوپری ماحول کے دباؤ میں اضافہ کے عوامل کی وجہ ست یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر اور دسمبر کے دوران سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی۔
این ڈی ایم اے کی جاری موسمی رپورٹ کے مطابق شہری مراکز جیسے لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پشاور، مردان اور نوشہرہ میں ان مہینوں کے دوران سموگ کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔