اسپارکو نے چین کے اشتراک سے جدید چاند گاڑی تیار کرلی

اسپارکو  نے چین کے اشتراک سے جدید چاند گاڑی تیار کرلی

پاکستان کے خلائی تحقیق سے متعلق ادرے اسپارکو نے چین کے اشتراک سے چاند گاڑی تیار کرلی، یہ انقلابی نوعیت کا مُون مشن 2028 میں متوقع ہے۔

خلائی تحقیق کے حوالے سے یہ پاک چین اشتراکِ عمل سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں مقامی طور پر تیار کردہ روور شامل ہے۔

اسپارکو کی تیار کردہ روور یا چا ند گاڑی کا وزن 35 کلو گرام ہے، یہ چاند گاڑی چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ ہوگی جو چاند سے متعلق تحقیق کے بین الاقوامی اسٹیشن (ILRS) کا حصہ ہے۔

 پی ٹی اے  نے وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے محفوظ عمل متعارف کروادیا

پاکستانی چا ند گاڑی چاند کے جنوبی قطب پر اترے گی جو انتہائی دشوار گزار علاقہ ہے۔ یہاں غیر معمولی نوعیت کی قمری تحقیق کی گئی ہے۔یہ مشن بنیادی طور پر چاند کی سطح کے مشاہدے، تجزیے، تحقیق اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کے تجربے کے لیے ہے۔

یہ مشن چاند کی سطح کا نقشہ بھی بنائے گا اور چاند کی مٹی کا تجزیہ بھی کرے گا، اسپارکو کی تیار کردہ چا ند گاڑی جدید ترین آلات سے لیس ہوگی اور اہم ڈیٹا جمع کرنے میں مدد دے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *