دبئی سپورٹس کونسل نے ثانیہ مرزا کو کھیلوں کی سفیر مقرر کر دیا

دبئی سپورٹس کونسل  نے ثانیہ مرزا کو کھیلوں کی سفیر مقرر کر دیا

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے کھیلوں کا سفیر مقرر کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنے مداحوں کو خوشخبری انسٹاگرام پر دی، جہاں انہوں نے اس نئے اعزاز کو اپنے لیے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا۔ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ دبئی کے لیے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

انہوں نے دبئی سپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں اور شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس ناقابلِ یقین موقع کے لیے میں دبئی سپورٹس کونسل کی بہت شکر گزار ہوں۔

ثانیہ مرزا کو اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں مل رہی ہیں۔ دبئی سپورٹس کونسل کا یہ پروگرام دبئی کے وژن کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنا اور صحت مند طرز زندگی کو بڑھاوا دینا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *