وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کام ہی احتجاج کرنا ہےغلط کام کر یں گے تو گرفتاری ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لندن میں پارٹی کارکنوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی سروے کرا لئے ہیں جن کے مطابق فتنہ اور انتشار پارٹی نیچے اور پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این ) اوپر جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر پنجاب کا مزیدکہنا تھاکہ مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کیلئےترغیبات دے رہے ہیں۔