جی ایچ کیو حملہ کیس: نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفرپرپابندی عائد

جی ایچ کیو حملہ کیس: نامزد ملزمان کے بیرون ملک سفرپرپابندی عائد

راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کے بیرون ملک سفرپر پابندی عائد کردی۔

عدالت نے معاملے پر ڈی جی امیگریشن کو خط لکھ دیا اور کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالت سے مشروط قراردی۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی بیرون ملک سفر پر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کے تحت کی گئی۔ عدالت کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی بیرون ملک روانگی عدالتی اجازت سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کے بیرون ملک سفرپ؛ر پابندی اے ٹی سی ایکٹ کی دفعہ 28 اے کے تحت عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں انسپکشن نوٹ بھی اپنے دستخط کے ساتھ وصول کرلیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *