توشہ خانہ ٹوکیس: عدالت نے بشریٰ بی بی کو21 نومبرکو حاضری یقینی بنانے کا نوٹس جاری کردیا

توشہ خانہ ٹوکیس: عدالت نے بشریٰ بی بی کو21 نومبرکو حاضری یقینی بنانے کا نوٹس جاری کردیا

توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی، عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی آج عدالت پیش نہ ہوئیں۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلاء کی جانب سے طبی بنیادوں پر ملزمہ کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی، عدالت نے سابق خاتون اول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ  آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری اور اس کے ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔

بشریٰ بی بی کی عدم پیشی کے باعث عمران خان اور ان کی اہلیہ پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *