پی آئی اے کو نجکاری مرحلے کے درمیان 9 ارب روپے کا حج کوٹہ حاصل

پی آئی اے کو نجکاری مرحلے کے درمیان 9 ارب روپے کا حج کوٹہ حاصل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو نجکاری مراحل کے درمیان حکومت کیجانب سے رواں سال کے سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت تقریباً 9 ارب روپے کا حج کوٹہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کے ساتھ معاہدے کے تحت پی آئی اے آئندہ مقدس سفر کے لیے حکومت کے زیر اہتمام 35,000 عازمین حج کو سفری خدمات فراہم کرے گی، نئے مختصر اور طویل حج پیکجز کی قیمت $800 سے $1,000 کے درمیان ہے۔

حکومت کی مختص رقم میں سرکاری سکیم کے تحت 35,000 عازمین کا کوٹہ شامل ہے جبکہ پرائیویٹ حج پیکجز کے لیے اضافی 15,000 سے 20,000 نشستیں دستیاب ہوں گی۔

مختصر حج اسکیم 20 سے 25 دن پر محیط ہوگی جبکہ طویل حج کا آپشن 40 دن پر محیط ہوگا۔ سرکاری کوٹہ کے تحت آنے والے عازمین کو 250,000 روپے ادا کرنے کی توقع ہے، جب کہ PIA کے ساتھ نجی پیکج کا کرایہ 300,000 سے 350,000 روپے تک ہو سکتا ہے۔

معاہدے کے تحت پی آئی اے 2025 میں کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سمیت بڑے شہروں سے خصوصی حج پروازیں شروع کرے گی۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمان نے شراکت داری کو باقاعدہ بنایا۔

گزشتہ سال کے آپریشنز پر تبصرہ کرتے ہوئے، عامر حیات نے پی آئی اے کے شیڈول کی کامیاب پابندی اور وقت کی پابندی کی کے حوالے سے عوامل کو اجاگر کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ حج خدمات مزید بہتر نتائج اور مسافروں کے سہولیات سے بھر پور تجربات میں اضافہ کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *