نومبر کے باقی دنوں میں ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کا امکان

نومبر کے باقی دنوں میں ملک بھر میں بارشیں نہ ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نومبر کے باقی دنوں میں ملک بھر میں بارشوں کا امکان نہ ہونے کے برابر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فضائی آلودگی اور اسموگ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد اور وسطی پنجاب میں اس ہفتے بارش کی کوئی توقع نہیں ہے، جس کے باعث فضائی کیفیت بگڑنے اور صحت کے مسائل بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب : سموگ کی شدت میں کمی ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں نرمی

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ویدر فورکاسٹنگ ڈاکٹر ظہر احمد بابر نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی اور اس کا اثر فضائی آلودگی پر پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس خشک موسم کے دوران اسموگ اور بعض علاقوں میں فوگ کی کنڈیشنز بننے کا امکان ہے، جو خاص طور پر سانس کی بیماریوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے بھی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کا نہ ہونا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں رکاوٹ بنے گا، جس سے دمہ اور سانس کے مسائل کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسموگ اور آلودگی کی سطح میں اضافے سے صحت کے خطرات بڑھ جائیں گے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں ماسک کا استعمال، گھروں میں رہنا اور فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنا شامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *