سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کیلئے پلاٹس کیس کا فیصلہ سنادیا

سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کیلئے پلاٹس کیس کا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور بیوروکریٹس کیلئے ایف 14 اور ایف 15 کے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کیس کا فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے 2022 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کو دوبارہ دیکھے اور اس پر فیصلہ کرے۔
تین رکنی بینچ کے رکن جسٹس عائشہ ملک نے مختصر فیصلہ سنایا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اسکیم کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا، جسے اب سپریم کورٹ نے کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کیس جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 21 مئی 2024 کو محفوظ کیا تھا۔
عدالت کا یہ فیصلہ ہاؤسنگ اسکیم کی آئینی حیثیت اور پلاٹس کی الاٹمنٹ کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *