عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائینگے: بابر اعوان

عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائینگے: بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےرہنما و سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے اور نہ ہی باہر جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آ ئی بابر اعوان کا اسلام آباد ہا ئی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ24 نومبر کا ہمارا احتجاج فائنل ہے، پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑ کوں پر آئے۔

ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاجی ریلی نکالے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہیں، سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔

میری طرف سے سرکاری ملازمین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی نوکری کر یں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈکیتیاں ہو رہی ہیں دیگر جرائم ہو رہے لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے، ہم نے حکومت کے سامنے 3 مطالبات رکھے ہیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف اور چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف اور بانی و چیئرمین پارٹی کی رہائی کیلئے ہمارا احتجاج ہے۔بابر اعوان کاکہنا تھا کہ میں جماعت کے کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں ہم اپنے حقوق کے لئے کسی کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے۔ موجودہ وقت پاکستان میں لا اینڈ آرڈر اس حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہا ۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس، ضمانت ملنے کے بعد عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا ہے کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *