پنجاب حکومت نے 3 دن کے لئے صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے لیےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلسوس، ریلیوں اور دھرنوں پر تین روز کیلئے پابندی لگادی گئی ہے۔
پنجاب کابینہ نے صوبے میں3 دن کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کے لئے پابندی کا اطلاق آج سے 25 نومبر تک ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کےاجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی گئی تھی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ صوبے بھر میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ،سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیےسافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے،شرپسند عناصر عوامی اجتماع کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔