حکومت نے ملک بند کرکے پہلے ہی ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا، علی امین گنڈاپور

حکومت نے ملک بند کرکے پہلے ہی ہمارا احتجاج کامیاب بنا دیا، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

انہوں نے ملک بند کرکے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائی ویز، موٹر ویز، بس اڈوں، ہوٹلز اور پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم ابھی 24نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے مراحل میں ہیں۔

حکومت نے ملک بند کرکے ہمارااحتجاج خود ہی کامیاب بنادیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت ملک بند کرکے عوام کو تکلیف دے رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک کال سے حکومت کے اوسان خطاہوگئے ہیں، جیل میں قید ایک شخص نے احتجاج سے قبل ہی حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *