پی ٹی آئی احتجاج، حکومت کو اسلام آباد میں بھر پور سرپرائز دیں گئے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی احتجاج، حکومت کو اسلام آباد میں بھر پور سرپرائز دیں گئے، شیخ وقاص اکرم

سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی ورکرز بانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مرشد مانتے ہیں اور انکی کال پر اس بار 24 نومبر کو اسلام آباد میں بھر پور سرپرائز دیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بشریٰ بی بی نے  ویڈیو میں سعودی عرب کا نام نہیں لیا، سعودی عرب نہایت ہی اہم بردارملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی محمد بن سلمان کےساتھ دوستی ہیں، پاکستان کے بھی سعودی عرب کےساتھ بڑے گہرے تعلقات ہیں، بشریٰ بی بی کےبیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا، یہ لوگ24نومبرسےتوجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ کا وقت نہیں ہے، ہماری احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، عمران خان نے جس جگہ کا کہا ہے وہاں پہنچیں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سےعمران خان کو پشاورجیل منتقل کرنے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں تھی، ہمارے پاس احتجاج کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں، 24نومبرکو سرپرائز ملےگا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ احتجاج کا حتمیٰ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہےاور احتجاج کو اگر ختم بھی کرنا پڑا تو بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہی ختم ہوگا۔

این او سی سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہا سنگجانی جلسے کے حوالے سے حکومت سے این او سی لینے کے باوجود ہر طرح سے تحریکِ انصاف کے جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی اور پشاور سے لاہور تک موٹر ویز اور ہر چھوٹی بڑی سڑک بند کی گئی اور آج بھی وہ ہی صورتحال ہے ، احتجاج سے دو روز قبل ہی لاہور سے اسلام اور پنجاب کے تمام بڑے شہروں کی شاہرائیں بند کر دی گئی ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر سو بار بھی بلائیں گے تو سو بار آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *