پی ٹی آئی کے احتجاج اور نیکٹا کی جانب سے جاری دہشتگردی کے الرٹ کے پیش نظر آج رات 12 بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے لیکن موبائل فون سروس بحال رہے گی۔
انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز بند رہیں گی جبکہ موبائل فون کی بندش کا فیصلہ تاحال نہیں کیاگیا ہے، یہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔