لاہور میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

لاہور میں میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میٹرو بس کے روٹس کو محدود کیا گیا لیکن آج میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔ میٹرو بس کے تمام اسٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ تاہم اورنج لائن ٹرین کی سروس مکمل طور پر جاری ہے اور معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پشاور: ڈرائیورز کو احتجاج کے لیے گاڑیاں فراہم نہ کرنے کی ہدایت، نوٹس آویزاں

اس کے علاوہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کے اطراف موبائل سروس جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہونے کے باعث واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا سروسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *