اسلام آباد سے 300 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

اسلام آباد سے 300 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی کے 3 سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیاہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کی 27 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے تین سو سے زائد کارکنان گرفتار کرکے مختلف پولیس سٹیشنز منتقل کردیا گیا۔

آپریشن کے دوران مختلف گیسٹ ہاوسز اور ہاسٹلز کی چیکنگ گئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70، تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے 20 اور تھانہ رمنا سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کئے گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اْن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

editor

Related Articles