راستوں کی بندش، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں تعطل کا معاملہ سنگین ہونے لگا

راستوں کی بندش، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں تعطل کا معاملہ سنگین ہونے لگا

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں تعطل کا معاملہ سنگین ہونے لگا۔

آئل ٹینکرز ڈیلرز ایسوسی ایشن نے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کر دیا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سپلائی چین ٹوٹنے سے صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے،اگر یہی صورتحال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پورے پنجاب کی روزانہ کی کھپت پانچ کروڑ لیٹر کے قریب ہے،لاہور کے کچھ پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک کم ہے، پیٹرول پمپس اپنے ریزرو سے فروخت کر رہے ہیں۔

لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو دوبارہ سیل کردیا گیا

کئی شہروں میں پیٹرول پمپس میں پیٹرول و ڈیزل ختم ہو چکا ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق یہ درست ہے کہ موٹر ویز کی بندش کی وجہ سے پیٹرول کی کھپت کم ہوئی ہے لیکن یہ صرف 20 سے 30 فیصد ہے جبکہ پیٹرول کی باقی طلب بر قرار ہے اور سپلائی بند ہے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے سپلائی معطل ہونے کے خدشے کے پیش نظر حکومت سے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپوسے پمپس تک آئل سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور بروقت ترسیل نہ ہونے سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

حکومت متبادل راستے دے اور جہاں احتجاج نہیں وہاں سڑکیں کھولی جائیں۔خیبرپختونخوا ہ، شمالی علاقوں اور جڑواں شہروں کیلئے متبادل راستہ دیا جائے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *