وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے احتجاج کرنے والوں سے کسی صورت مذاکرات نہ کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خاتون لاشیں لینے آئی ہے، کسی صورت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرت نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے کیلئے آنے والے لوگوں کو آپ لوگوں نے دیکھ لیا ہے، ان کی کوشش صرف لاشیں حاصل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں واضح طور پر علاقے کو کلیئر رکھنے اور جانی نقصان نہ ہونے کی ہدایت کی تھی،محسن نقوی نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے، یہ حکومت کا فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ دو دن میں جو مالی اور جانی نقصان، اس سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے اور اس سب کی تمام تر ذمہ داری ان پر عائدہوتی ہے، انہوں نے جو بھی منصوبہ بندی کی اس کی تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔