وسطی ایشیا کے  5ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ

وسطی ایشیا کے  5ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں اضافہ

رواں مالی سال کے دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کو کی جانے والی پاکستانی برآمدات میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران مشرق وسطیٰ کے پانچ ممالک بشمول قزاقستان، کرغستان، تاجسکتان، ترکمانستان اور ازبکستان کو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 67.11 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران ان ممالک کو 66.38 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *