Skip to content
سونے کی قیمت میں 1600 روپے فی تولہ کا اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں دو دن کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سونے کے فی تولہ نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہوگئے ہیں۔
10 گرام سونے کے نرخ 1372 روپے بڑھنے سے دس گرام سونا 2 لاکھ36 ہزار 540 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر فی اونس بڑھا جس کے بعد فی اونس قیمت 2647 ڈالر ہو گئی ہے۔